نئی دہلی:6 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)جے این یو کے طالبعلم اعجاز احمد راتھر نے دہلی اقلیتی کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ جے این یو کی پروفیسر امیتا سنگھ نے اس طالب علم کے خلاف بالخصوص اور مسلمانوں کے خلاف بالعموم زہر اگلا تھا۔ نوٹس کے جواب میں جے این یو کے رجسٹرارنے جواب دیا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کمیشن کو رپورٹ دی جائے گی۔لیکن ابھی تک جے این یو کی رپورٹ کمیشن کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس دوران مذکورہ طالب علم نے دوبارہ کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ مذکورہ پروفیسر اس کے خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر زہر اگل رہی ہے۔ کمیشن نے دوبارہ جے این یورجسٹرار کو مذکورہ طالب علم کی شکایت بھیجتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ بائیس اپریل تک انکوائری ختم کرکے جواب داخل کیاجائے۔